عالیہ بھٹ کے حوالے سے من گھڑت افواہیں‘پاکستانی اداکارائیں بھی بول پڑیں

جمعرات 30 جون 2022 10:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کے اعلان پر میڈیا میں من گھڑت افواہوں کے خلاف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور درفشاں سلیم بھی بول اٹھیں۔عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری سے متعلق پوسٹ کے بعد جہاں ایک جانب مبارک باد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور عالیہ بھٹ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا وہیں دوسری جانب اس حوالے سے کچھ جھوٹی افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں جن سے متعلق عالیہ بھٹ نے ردعمل دینا ضروری سمجھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شوبز ویب سائٹ ’’پنک ولا‘‘ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ جولائی کے وسط میں ممبئی واپس آجائیں گی، رنبیر کپور اپنی بیوی کو گھر واپس لانے کے لیے برطانیہ جائیں گے اور عالیہ بھٹ شوٹ سے واپس آنے کے بعد آرام کریں گی۔

(جاری ہے)

اس پوسٹ پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا تھا کہ ’کچھ لوگوں کے ذہنوں میں ہم اب بھی ایک پدرانہ معاشرے میں رہتے ہیں، کچھ بھی موخر نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی کو مجھے لینے آنے کی ضرورت ہے، میں عورت ہوں، کوئی پارسل نہیں۔

انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا ’میں سمجھی کہ صرف پاکستانی ہی ایسا سوچتے ہیں، خاص طور پر جب برینڈ نے مجھے اس وجہ سے کام دینا ختم کر دیا جب انہیں پتا چلا کہ میرے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، جب اداکارہ حاملہ ہو تو معاشرے کو یہ لگتا ہے یہ اب کسی کام کے قابل نہیں رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں