پیپلزپارٹی عوام کی جان ومال کے تحفظ کوترجیح دیتی ہے،سردار شاہ

ممکنہ بارشوں میں اگر کسی ادارے کی شکایات موصول ہوئیں یا ان کی کارکردگی خراب رہی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر تعلیم وثقافت سندھ

اتوار 3 جولائی 2022 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) صوبائی وزیر تعلیم وثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت ہرحال میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کوترجیح دیتی ہے۔صوبائی وزیر سردار شاہ نے آج(پیر) انتظامی محکموں کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ تین اضلاع کے ڈی سیز سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے محکمہ صحت، بلدیات، پبلک ہیلتھ و دیگرمتعلقہ حکام کو24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

سردار علی شاہ نے کہا کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظرتمام محکموں سے سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ختم کردی جائیں جبکہ ممکنہ بارشوں میں کہیں بھی کسی کومدد کی ضرورت ہو تو فورن ریسکیو کیا جائے۔صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ بارش کے پانی کی قدرتی گزرگاہوں کوہنگامی بنیاد پرصاف کروادیاجائے۔سردار علی شاہ نے کہاکہ ماضی میں جن مقامات پربارش کے پانی کے بہا میں رکاوٹیں آئیں ان کو بہتر کیا جائے۔صوبائی وزیر تعلیم وثقافت سید سردار علی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت ہرحال میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کوترجیح دیتی ہے، ممکنہ بارشوں میں اگر کسی ادارے کی شکایات موصول ہوئیں یا ان کی کارکردگی خراب رہی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں