کراچی ،پولیس کی حقہ کاروبار میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی،تین ملزمان گرفتار

اتوار 3 جولائی 2022 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) کراچی پولیس نے حقہ و شیشہ کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کر کے تین ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی میں فریئر کے علاقے میں خفیہ طور پر چلنے والے ایک شیشہ حقہ بار پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت علی نواز، ثنا اور وقار کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 4 عدد حقہ شیشہ بمعہ فلیور برآمد ہوا ہے۔ملزمان کے خلاف فریئر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں