ایئر پورٹس کی زمینوں پر قبضے، خواجہ سعد رفیق کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے رابطہ،زمینوں سے متعلق معاملہ اٹھایا

وزیر اعلیٰ کی ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق مسائل کے حل اور ہیر پھیر کرنے پر ریونیو حکام کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی

پیر 4 جولائی 2022 17:38

ایئر پورٹس کی زمینوں پر قبضے، خواجہ سعد رفیق کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے رابطہ،زمینوں سے متعلق معاملہ اٹھایا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) سندھ میں ایئرپورٹس کی زمینوں پر قبضے اور ریکارڈ میں ہیر پھیر سے متعلق وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعد رفیق نے کراچی، حیدر آباد اور سکھر ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق معاملہ اٹھایا ۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے ایئر پورٹس کی زمینوں پر سے قبضہ ختم کرانے کیلئے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مدد کی اپیل کی ۔

ذرائع نے بتایاکہ سعد رفیق کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کی زمین کے ریونیو ریکارڈ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق مسائل کے حل اور ہیر پھیر کرنے پر ریونیو حکام کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں ایئر پورٹس کی سیکڑوں ایکڑ زمین لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں