پولیس نے بابرغوری کی گرفتاری ظاہر کردی‘ گرفتار کیے جانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری کی گرفتاری کے معاملے میں ان کی بیٹی نے عدالت سے رجوع کیا ، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پرفوری سماعت کی استدعا منظور کرلی

Sajid Ali ساجد علی منگل 5 جولائی 2022 11:12

پولیس نے بابرغوری کی گرفتاری ظاہر کردی‘ گرفتار کیے جانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2022ء) کراچی پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنماء بابرغوری کی گرفتاری ظاہر کردی ، سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کیے جانے پر سندھ ہائی کورت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری کی گرفتاری کے معاملے میں ان کی بیٹی نے عدالت سے رجوع کیا ، سندھ ہائی کورٹ میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیربابرغوری کی گرفتاری کے معاملے میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پرفوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

قبل ازیں پولیس نے ایم کیو ایم رہنماء بابر غوری کی انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں باقاعدہ طور پر گرفتار ظاہر کی ، بابر غوری کی گرفتاری سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے مقدمے میں ظاہر کی گئی ، پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ بابر غوری کو ریاست کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، بابر غوری کے خلاف ایف آئی آر نمبر 354 سال 2015 میں ان کی جلاوطنی کے دنوں میں درج کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پیر کی رات کو سندھ پولیس کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی سیاسی گرفتاری کی گئی ، ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو گرفتار کیا گیا ، متحدہ رہنما 2015 سے بیرون ملک مقیم تھے، پیر کے روز انہیں پاکستان واپسی پر کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ صولت مرزا کے انکشافات کے بعد بابر غوری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، ایم کیو ایم رہنما کئی کیسز میں مطلوب تھے اور کچھ روز قبل بابر غوری کی ممکنہ پاکستان واپسی کی اطلاعات سامنے آنے پر سیکورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا تھا، بدھ کے روز بابر غوری جب بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو ابتدائی طور پر انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لیا، بعد ازاں انہیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں