5 جولائی 1977 کو ایک آمر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت ختم کر کے مارشل لا نافذ کیا،مراد علی شاہ

منگل 5 جولائی 2022 23:12

5 جولائی 1977 کو ایک آمر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت ختم کر کے مارشل لا نافذ کیا،مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 5 جولائی سے متعلق بیان میں کہا کہ 5 جولائی 1977 کو ایک آمر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت ختم کر کے مارشل لا نافذ کیا، اس غیرجمہوری اقدام کو 45 سال گذر گئے لیکن اس کے بھیانک اثرات آج بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آمر ضیا نے مارشل لا کی پیدا کردہ مذہبی انتہا پسندی اور تفریق کی آگ آج تک سلگ رہی ہے، اگر شہید بھٹو کی حکومت نہ گرائی جاتی تو جمہوریت مضبوط ہوتی اور ملک ہر شعبے میں ترقی یافتہ ہوتا۔

انھوں نے کہا کہ جمہوری تسلسل ہوتا تو آج ملک سیاسی، معاشی، معاشرتی اور سماجی طور پر مستحکم ہوتا، پاکستان پیپلز پارٹی دنیا کی واحد تنظیم ہے جس کی قیادت نے خود جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کی اورجانی قربانیوں کے باوجود جمہویت کا علم اٹھائے رکھا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں