بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خودکش بم دھماکے کی مذمت

دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے اس مائنڈ سیٹ کی بیخ کنی کرنا ہوگی جو زمین پر فساد پھیلانے کے لئے وجہ فراہم کرتا ہے، وزیرخارجہ

بدھ 10 اگست 2022 16:21

بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خودکش بم دھماکے کی مذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خودکش بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس میڈیا سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے خودکش بم حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک شاہ زیب اور سجاد کے ورثا سے اظہار افسوس کیا۔انہوں نے خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہیوں عمیر اور خرم کے لواحقین سے بھی افسوس کا اظہارکیااور کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ایک ایک دہشت گرد کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے اس مائنڈ سیٹ کی بیخ کنی کرنا ہوگی جو زمین پر فساد پھیلانے کے لئے وجہ فراہم کرتا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں