گوگل کی بھی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

اتوار 14 اگست 2022 22:20

گوگل کی بھی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو 75 سال مکمل ہونے پر جہاں قوم آزادی کا دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے وہیں گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل پر پاکستانی پرچم اور کراچی میں واقع فریئر ہال کی تصویر سجا کر پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔گوگل ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستانی پرچم کے رنگ کی کئی سبز و سفید جھنڈیوں کی بارش ہوتی نظر آتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں