کراچی سمیت سندھ بھر میں نیا سسٹم داخل، منگل سے مزید بارشوں کا امکان

اتوار 14 اگست 2022 22:20

کراچی سمیت سندھ بھر میں نیا سسٹم داخل، منگل سے مزید بارشوں کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون ہواوں کا نیا سلسلہ 16 اگست کوسندھ میں داخل ہوگا، جس کے بعد شہر میں منگل تا جمعرات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن ہوا کے کم دبائو میں تبدیل ہوکروہاں موجود ہے،اس کے ساتھ راجستھان (بھارت)پرموجود ہوا کا کم دباو کمزور ہوکرپھیلاوکی صورت میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جس کے تحت 16 سے 18 اگست کے دوران کراچی میں موسلادھار بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج درمیانی/موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، سجاول، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیا، دادو، نوشہروفیروز، جامشورو، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ اورسکھر میں بھی موسلادھاربارشوں/ اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں