مون سون بارشیں:سندھ حکومت کا متاثرہ اضلاع کے لئے فوری طور پر 30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 اگست 2022 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی صدارت میں بارش صورتحال کے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو امدادی کاموں کے لئے فوری طور پر 30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے اجلاس میں کہا کہ بارش سے متاثرہ افراد کو راشن، ٹینٹ دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے،بارشوں کے بعد صوبے کے انفراسٹرکچر اور زراعت کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کہاکہ بارش سیمتاثرہ علاقوں میں گیسٹرو اور دیگر بیماریوں کے ادویات کو یقینی بنایا جائے،جہاں زیادہ صورتحال خراب ہو وہاں بارش سے متاثرہ افراد کو اسکولوں میں رکھا جائے۔چیف سیکرٹری سندھ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹینٹ، راشن بیگ فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے سیکریٹری خزانہ کو فوری طور پر اضلاع کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں