سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، علی زیدی

سندھ کے عوام کو صوبائی حکومت سے کوئی امید نہیں ہیں اس لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے فوج کو متحرک کرنا ہوگا، ٹوئٹرپیغام

جمعہ 19 اگست 2022 16:26

سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، علی زیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) تحریک انصاف سندھ کے صدراور سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں علی زیدی نے لکھا کہ مسلسل 3 روز سے جاری بارش نے سندھ میں تباہی مچا دی ہے اورصوبائی حکومت کا نام و نشان نہیں۔سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، میں پنجاب اور کے پی کے کے سی ایمز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے پی ڈی ایم اے کو سندھ اور بلوچستان میں تعینات کریں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کو صوبائی حکومت سے کوئی امید نہیں ہیں اس لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے فوج کو متحرک کرنا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں