شاداب خان مہندی، حسن علی کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کردی

جمعرات 9 فروری 2023 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2023ء) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس پر ’شاداب مہندی‘ کا ہیش ٹیگ تھا۔

(جاری ہے)

اہلیہ حسن علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شاداب خان کو ہار پہنا رہی ہیں۔واضح رہے گزشتہ ماہ شاداب خان کا نکاح سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا جس کے متعلق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔شاداب خان سے قبل حارث رؤف، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں