اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی ، ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری تک جواب طلب کرلیا

جمعرات 9 فروری 2023 11:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2023ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

کراچی سٹی کورٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ منیب بٹ نے میری ذات سے متعلق غلط بات کی۔ اداکار منیب بٹ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔عدالت نے ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں