پاک آئی ایم ایف مذاکرات، ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی

لمبی اڑان کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 9 فروری 2023 12:38

پاک آئی ایم ایف مذاکرات، ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔09 فروری 2023ء ) پاک آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی کے امکان کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی۔لمبی اڑان کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں اب کمی آنے لگ گئی ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔رواں ہفتے میں ڈالر 8 روپے سے زائد سستا ہوا ہے۔آج صبح بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گذشتہ روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت275روپے سے کم ہو کر273.50روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت4 روپے کی کمی کے بعد 280روپے سے گھٹ کر276روپے پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 295روپے ہو گئی اسی طرح4روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 330روپے ہو گئی ۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 73.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 75روپے رہی۔جبکہ 023ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوکاروبار حصص میں تیزی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بہتر توقعات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اورگیس، پاور ،فارما ٹیلی کام،پیٹرولیم،بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبار میں تیزی رہی جس سے انڈیکس کی41600 اور 41700 پوائنٹس کی مزید دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 53.46فیصد حصص کی قیمتیں بڑھگئیں جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 24ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں