حکومت کی پالیسی بالکل فیل ہو گئی، ڈیفالٹ کا خطرہ ہے، مفتاح اسماعیل

حفیظ پاشا کے بعد لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا خدشہ ظاہر کر دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 30 مئی 2023 00:30

حکومت کی پالیسی بالکل فیل ہو گئی، ڈیفالٹ کا خطرہ ہے، مفتاح اسماعیل
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 مئی 2023ء) حفیظ پاشا کے بعد لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا خدشہ ظاہر کر دیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے واحد طریقہ آئی ایم ایف ہے ہم 2،4ماہ معیشت کھینچ سکتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کے پاس جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا بانڈ ڈسکاؤنٹ پر ٹریڈ ہو رہا ہے پاکستان کےپاس آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ راستہ نہیں ہے جون میں آئی ایم ایف معاہدہ ختم ہو جائےگا تو ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی حکمت عملی بالکل فیل ہو گئی ہے 8 ماہ میں ایک چلتے ہوئے پروگرام کو ریویو نہیں کر سکے، 6 ماہ سے وزارت خزانہ صرف باتیں کر رہی ہے آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کیا گیا معاہدہ کر لیتے جو اب تک نہیں کیا گیا آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل کیالیکن معاہدہ نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بغیر ڈیفالٹ سے بچنا مشکل ہے جون میں آئی ایم ایف معاہدہ نہیں ہوتا تو پھراےڈی بی کاقرض بھی محدود ہو جائے گا آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہونا ضروری ہے چین سے فنڈز لینا ضروری ہیں دوست ممالک سےبات کرناہوگی اس کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں جہاں ہم پھنس گئےہیں کسی ایک پارٹی کو قصوروار نہیں ٹھہرا رہا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافی کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) معاہدے کے حوالے سے حکومتی ناکامی کے سوال پر ناگواری کا اظہار کر دیا۔ صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہوگیا ہے، پاکستان نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پارہے، جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا۔ بعد ازاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے بجٹ، آئی ایم ایف سے متعلق اور مفتاح اسماعیل کے بیان کے حوالے سے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں