آج ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں الیکشن بھی کسی چیز کا حل نہیں، شاہد خاقان عباسی

آج جتنی سیاسی جماعتیں ہیں گزشتہ دو سال میں سب حکومتیں کر چکی ہیں، کوئی بھی سیاسی جماعت مسائل کو حل نہیں کر پائی، لیگی رہنما کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 1 جون 2023 00:24

آج ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں الیکشن بھی کسی چیز کا حل نہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مئی 2023ء) سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں الیکشن بھی کسی چیز کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جتنی سیاسی جماعتیں ہیں گزشتہ دو سال میں سب حکومتیں کر چکی ہیں، کوئی بھی سیاسی جماعت مسائل کو حل نہیں کر پائی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہ اسٹیک ہولڈر معاملے میں شامل ہوں، ساتھ بیٹھیں اور ایجنڈا طے کریں، تمام اسٹیک ہولڈر کو ملک کیلیے ساتھ بیٹھنا ہوگا اور کوئی حل نہیں، بیوروکریسی کے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا اور نیب کو ختم کرنا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کا جو نظام ہے اس کو بھی تبدیل کرنا ہوگا، پورے ملک کے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا اور کوئی راستہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج جتنی سیاسی جماعتیں ہیں گزشتہ دو سال میں سب حکومتیں کر چکی ہیں، کوئی بھی سیاسی جماعت مسائل کو حل نہیں کر پائی، آج ہم اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں الیکشن بھی کسی چیز کا حل نہیں۔ اپنی گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو پیسے دیے لیکن ذمہ داری نہیں دی گئی، مشورہ ہے کہ صوبوں کو پیسے خود جمع کرنے کی بھی ذمہ داری دی جائے، میری سوچ ایسی ہے کہ مزید صوبے بنائیں تاکہ وسائل تقسیم ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے سب کو مدعو کریں اور ایجنڈا طے کریں، جو لوگ نہیں آتے ان کی اپنی ذمہ داری ہے، ایجنڈا طے کرلیں اور پھر سب کو اسے سپورٹ کرنی چاہیے، مستقبل کیلیے ہمیں ایک سیاسی سوچ چاہیے، ہمیں سیاست ایک طرف رکھنا ہوگی اور ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔                                                                                                                             

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں