میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا تھا ، اسی جماعت میں ہوں یا پھر گھر جاوں گا، شاہد خاقان عباسی

اگر کسی پر الزام ہوتو تفتیش کاحصہ بننا چاہیےنوازشریف کی نااہلی کاکوئی جواز نہیں بنتاتھا،وہ عدالت کی اجازت کے بعد باہرگئے، لیگی رہنما کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 2 جون 2023 00:15

میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا تھا ، اسی جماعت میں ہوں یا پھر گھر جاوں گا، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ یکم جون 2023ء) سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا تھا ، اسی جماعت میں ہوں یا پھر گھر جاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پر الزام ہوتو تفتیش کاحصہ بننا چاہیےنوازشریف کی نااہلی کاکوئی جواز نہیں بنتاتھا،وہ عدالت کی اجازت کے بعد باہرگئے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن آپ کو کوئی حل نہیں دے گا،الیکشن نہ ہونا اس سے بھی بڑی خرابی ہے،اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کاصدر معاملات کے حل کیلئے اہم رول اداکرسکتا ہے،بدقسمتی سے وہ بھی ایک فریق بن گیا ہے۔صدر سب اسٹیک ہولڈرز کو بلائے اور ملک کاایک ایجنڈا طے کریں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، جس ملک میں جمہوریت نہیں ہوگی الیکشن چوری ہوں گے تو پھر بوجھ پڑے گا۔ اس سے قبل انہوں نے کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب ذمہ داری سےکام کریں گے تو ملکی مسائل حل ہوسکیں گے، مشورہ دینا چیف جسٹس کا کام نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے عدالتوں میں ہیں، نیب کیا کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائےکہ ہم نےکون سے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ہماری زندگی مفلوج بنائی گئی، بدنامی الگ ہوئی مالی نقصان بھی ہوا، نیب اب کم از کم جعلی کیس پر معافی مانگ لے، جس کا بھی دباؤ تھا نیب اب معافی مانگ لے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےہیں کہ انہوں نےکوئی کیس نہیں بنایا، چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہےکہ جھوٹےکیسز بنانے پر تحقیقات کریں، آج بھی کہتا ہوں کیمروں کے سامنے کیس چلایا جائے، عمران خان کی طرح بھاگنے والوں میں سے نہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں