ارکان سندھ اسمبلی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کریں کہ دواوٴں کی خریداری سے متعلق فیصلہ جلد سنایا جائے ،جام مہتاب حسین ڈاہر
پیر 23 فروری 2015 21:14
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈاہر نے ارکان سندھ اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کریں کہ دواوٴں کی خریداری سے متعلق فیصلہ جلد سنایا جائے ۔ انہوں نے یہ اپیل پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو کے نکتہ اعتراض پر کی ۔ وزیر صحت نے کہا کہ حکومت ہیپاٹائیٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی تھی لیکن ہیپاٹائیٹس میں روز بروز اضافہ ہو رہا تھا ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ مقامی کمپنیوں سے جو ٹیکے اور دوائیں خریدی جا رہی تھیں ، ان کا کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا ۔ اس لیے حکومت سندھ نے دواوٴں کی خریداری کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کی سفارش پر کچھ کثیر القومی کمپنیوں سے دوائیں خریدنے کا فیصلہ کیاتھا ۔(جاری ہے)
ان دواوٴں کی قیمتوں میں بھی کوئی زیادہ فرق نہیں ہے لیکن یہ دوائیں موثر ہیں ۔
وزیر صحت نے کہا کہ مقامی کمپنیوں نے عدالت نے رجوع کیا اور سندھ ہائیکورٹ نے انہیں حکم امتناع جاری کر دیا ۔ ہیر اسماعیل سوہو نے کہاکہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ ہیپاٹائیٹس کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے ۔ پہلے جن مریضوں کا علاج کیا گیا ، ان کا بھی دوبارہ علاج کرنا پڑے گا ۔ اس وقت دوائیں میسر نہیں ہیں ۔ حکومت جلد اس حوالے سے اقدامات کرے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ تمام ارکان سندھ اسمبلی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو لکھیں کہ وہ اس کیس کا جلد فیصلہ کریں ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ قریب ہے ۔ آپ سب لوگ وہاں چلے جائیں ۔ جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا کہ ٹیکوں میں اثر نہیں تھا ، اس لیے ہم نے دوسری کمپنیوں سے دوائیں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ میں عدالت میں خود حاضر ہوں گا کیونکہ اس وقت ایک بھی ٹیکہ نہیں ہے ، جو مریضوں کو لگایا جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو