درہ آدم خیل قبیلے نے سابق صدر پرویز مشرف کو قبیلے کا سردار بنانے کا اعلان کر دیا

پیر 23 فروری 2015 22:41

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) درہ آدم خیل قبیلے نے سابق صدر پرویز مشرف کو قبیلے کا سردار بنانے کا اعلان کر دیا ۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز اٹک میں خیل قبیلے کے نمائندہ وفد نے سابق صدر سے ملاقات کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل قبیلے کے نمائندہ وفد نے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف سے سردار صمدخان اور سردار سلیمان خان کی قیادت میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیل قبیلے نے پرویز مشرف کو قبیلے کی سربراہی قبول کرنے کی درخواست کی جسے سابق صدر نے قبول کر لی،وفد میں درہ خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے سردار قطب خان ،نورخان ،مومن خان ،عارف خان اور ضلع اتک کے سربراہ سلیمان خان،اے پی ایم ایل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد اور پارٹی رہنما عرفان میمن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر صمد خان اور سلیمان خان نے سرادری قبول کرنے پر اے پی ایم ایل کے سربراہم کا شکریہ ادا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قیمت پر اپنے سردار کی حفاظت کریں گے اوراٹک میں آل پاکستان مسلم لیگ کے تنظیمی کاکام کو آگے بڑھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں