کراچی، عزیر بلوچ اور بابا لاڈلا گروپ کے نئے سرغنہ سامنے آ گئے

پیر 23 فروری 2015 23:31

کراچی، عزیر بلوچ اور بابا لاڈلا گروپ کے نئے سرغنہ سامنے آ گئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) کراچی سے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ تو بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں اب حنیف ڈزا عزیر بلوچ اور ارشد ٹی ٹی بابا لاڈلہ گروپ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن شروع ہوتے ہی جرم کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر جان بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ سمیت دیگر اہم کردار ملک سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد رینجرز اور پولیس نے تابڑ توڑ چھاپوں میں گینگ وار کے اہم کرداروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا لیکن اب گینگ وار کی کمانڈ کم عمر نوجوانوں کے ہاتھ میں آ گئی ہے ۔ عزیر جان بلوچ گروپ کی سربراہی حنیف ڈزا جبکہ بابا لاڈلہ گروپ کو ارشد ٹی ٹی دیکھ رہا ہے۔ شاہ فیصل ملیر میں بابا لاڈلہ گروپ کا اہم کمانڈر ہے۔ افضل سالاری سالار کمپاؤنڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ افشانی گلی میں گینگ وار کی سربراہی اسماعیل افشانی کر رہا ہے۔ راجہ پٹھان بغدادی میں بابا لاڈلہ گروپ کا کمانڈر ہے۔ فتح بلوچ، ناصر بلوچ ،سجاد گولو بھی گینگ وار کے اہم کمانڈر بن گئے جبکہ اورنگزیب اور ساجد جہانگیر روڈ کا علاقہ سنبھالتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں