اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںکراچی ‘ اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ‘ خطرناک ..

کراچی ‘ اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ‘ خطرناک ملزم گرفتار

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)کراچی کے علاقے اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(خبر جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں رینجرز کے ہمراہ کی گئی کارروائی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے فون کرکے حساس تنصیبات پر خودکش حملے کی دھمکی دی تھی ملزم کے موبائل فون کے ڈیٹا کے ذریعے گرفتاری عمل میں آئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں