اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریں ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں ‘پی ایس او

ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں ‘پی ایس او

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں پی ایس او ترجمان کے مطابق کمپنی کی جانب سے فروری میں ڈھائی لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا گیا ہے ‘ گزشتہ دو روز میں دو جہازوں کے لیے مجموعی طور پر 1 لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا جاچکا ہے ‘ دوسری جانب بائیکو بھی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو 13 ہزار 500 ٹن سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ ٹن تک پہنچارہی ہے ،بائیکو حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ملک میں تین جگہ پر اسٹوریج فیسیلٹی بنانے کا منصوبہ ہے جس میں سے محمود کوٹ میں اسٹوریج فیسیلٹی تیار ہوچکی ہے اس کے علاوہ ماچکو اور شکار پور میں ذخیرہ بنانے کیلئے زمین خرید لی گئی ہے ۔

(خبر جاری ہے)

بائیکواسٹوریج کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے 45 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں