نیٹو حملوں میں ملوث افغان طالبان کا رکن کراچی سے گرفتار

منگل فروری 21:41

نیٹو حملوں میں ملوث افغان طالبان کا رکن کراچی سے گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری۔2015ء) افغان طالبان کا رکن پولیس مقابلے کے بعد کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نیٹو فورس کے کئی اہلکاروں کو قتل کرکے کراچی کے مضافات میں روپوش تھا۔

(جاری ہے)

کراچی میں نیو کراچی وادی اسلام قبرستان کے قریب پولیس نے مکان پر چھاپہ مارا، جہاں مکان میں موجود شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کبیر عرف بہرام پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے افغانستان میں نیٹو فورس کے کئی اہل کاروں کو قتل کرنے اور نیٹو کنٹینر کو لوٹنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ کبیر عرف بہرام کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments