کراچی کے 3 اضلاع میں انسداد پولیو مہم سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث ملتوی کردی گئی

جمعرات 5 نومبر 2015 11:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء ) کراچی کے 3 اضلاع میں انسداد پولیو مہم سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

3 روزہ انسداد پولیو مہم جمعرات سے کراچی کے 3 اضلاع وسطی ، غربی اور ضلع جنوبی میں شروع ہونا تھی۔ مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلائے جانے تھے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث مہم ملتوی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں