گزشتہ ایک سال میں پمز میں 12 ہزار مریضوں کا ہپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیا

گزشتہ سا ل کے مقابلے میں 20 فیصد زائد کیسز سامنے آئے ، رپورٹس

اتوار 31 جولائی 2016 14:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) میں 12 ہزار افراد کا ہیپاٹائٹس سی کا پازیٹو ٹیسٹ آیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پمز میں 20 فیصد کیسز کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق دستیاب اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کا وقوعہ ملک کے اس علاقے میں زیادہ ہے اور انفیکشن کے مریضوں کی تعداد ہر سال انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم احمد خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ایک سال میں 12 ہزار مریضوں کا ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ پازیٹو آیا۔ لگ بھگ چار ہزار کا اینٹی وائرل علاج ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ پمز میں مریصوں کو دوبارہ انجکیشن اور منہ کے ذریعے لی جانے والی ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کا اعلاج کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں