اُردو ماہنامہ ساتھی کا خاص شمارہ بعنوان ’’سالنامہ برائے سال 2016‘‘ منظرِ عام پر آگیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) اُردو ماہنامہ ساتھی کا خاص شمارہ بعنوان ’’سالنامہ برائے سال 2016ء‘‘ منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں بچوں کی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے خصوصی مضامین٬ نظمیں اور مزے دار کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ میں ماہنامہ ساتھی کے مُدیر طارق احمد خان نے کہا ہے کہ بے بہا اسمارٹ فونز و لاتعداد ٹی وی چینلز کی موجودگی میں بچوںمیں مطالعے کا فروغ جہاد سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ادب میں خاص نمبر کی روایت کافی پرانی ہے لیکن موجودہ دور میں مختلف رسائل خاص نمبر نکالنے کی ہمت نہیں کر پاتے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں میں مطالعے کی عادت کو پروان چڑھا کر انہیں اپنی اقدار سے رُوشناس کروانا ہوگا جس کے لئے ماہنامہ ساتھی کئی دھائیوں سے کوشاں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں