کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ نے پہلی ایبلٹی ایکسپو 2017کا افتتاح کردیا

اس نمائش سے ہمارے اسپیشل بچوں کے ٹینٹ کو سامنے لانے کے لیے اچھا پلیٹ فارم ملے گا،سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 17:11

کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ نے پہلی ایبلٹی ایکسپو 2017کا افتتاح کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) محکمہ خصوصی تعلیم سندھ اور وی ٹی سی کے زیر اہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں ایبلٹی ایکسپو 2017کا آغاز ہوگیا ہے ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس نمائش کے افتتاح کرکے مجھے نہایت خوشی ہے۔میں کراچی وکیشنل سینٹر اور اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی اس کاوش کو خراج تحسین ادا کرتا ہوں۔

اس نمائش سے ہمارے اسپیشل بچوں کے ٹینٹ کو سامنے لانے کے لیے اچھا پلیٹ فارم ملے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت سندھ ان اسپیشل بچوں کی ہر طرح کی مالی اور مورال سپورٹ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ میری خواہش ہے کہ سول سوسائٹی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں ان خوبصورت بچوں کی وجہ سے یہاں آیا ہوں۔ حکومت سندھ کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے اسپیشل بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

میری خواہش ہے کہ اب ان اسپیشل بچوں کے لیے کہ وہ محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر سالانہ ایکٹیویٹیز کا کیلنڈر بنائیں۔سیکرٹری خصوصی تعلیم سندھ ڈاکٹرذوالفقار شلوانی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ نمائش دیگر صوبوں کو بھی ایسی نمائش کے انعقاد کرنے کا شعور دے گی۔ آج کی کامیاب نمائش کا سہرا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی۔انہوںنے نمائش کے کامیاب انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور این جی اوز کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں