شرجیل انعام میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن سے متعلق ریفرنس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی

ہفتہ 25 فروری 2017 17:27

شرجیل انعام میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن سے متعلق ریفرنس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) کراچی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن سے متعلق ریفرنس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کواحتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات میں 5ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل انعام میمن کی ضمامت میں بار بار توسیع کے باوجود پیش نہیں ہو رہے شرجیل انعام میمن کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا جائے عدالت میں شرجیل انعام میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل انعام میمن کی توسیع سے متعلق کیا آرڑر جاری کیا ہے اس کے بارے میں مجھے ابھی علم نہیں شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت سے متعلق گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل انعام میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رہے گی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کی درخواست پر سماعت7 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں