کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کا میئر کرچی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 26 فروری 2017 14:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے میئر کراچی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے میئر کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں کے ایم سی افسران کی پشت پناہی میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ کے ایم سی کے افسران کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔لکے گئے خط میں بھینس کالونی میں غیر قانونی ذبح خانوں کی موجودگی سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔صدر کیٹل فارمرز شاکر عمر نیبھینس کالونی سے غیر قانونی ذبح خانے ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے بیمار جانوروں کو تلف کرنے کا کوئی نظام بنایا جائے۔بیمار جانور ذبح ہونے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں