ملک کے موجودہ حالات ہم سے بھرپور قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضہ کررہے ہیں، گورنر سندھ

بدھ 22 مارچ 2017 23:36

ملک کے موجودہ حالات ہم سے بھرپور قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضہ کررہے ہیں، گورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے یوم پاکستان پر پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان لا زوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے اور ملک کے موجودہ حالات ہم سے بھرپور قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضہ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں قومی سلامتی و بقاء ، جمہوریت کے فروغ ، ملکی استحکام ، اتحاد و اتفاق اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں متحد و منظم پاکستانی قوم کے تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ گورنر نے کہاکہ اتحاد میں ہی برکت ہے اور ہمیں تمام مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے استحکام و ترقی کو فوقیت دیتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا تاکہ بابائے قوم کے ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں