پیپلزپارٹی نوازشریف کی طرح عدالتوں پرحملے نہیں کرتی،شرجیل میمن

نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں،چوہدری نثارنے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پھرتی دکھائی۔رہنماء پیپلزپارٹی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 13:17

پیپلزپارٹی نوازشریف کی طرح عدالتوں پرحملے نہیں کرتی،شرجیل میمن
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء شرجیل میمن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نوازشریف کی طرح عدالتوں پرحملے نہیں کرتی، نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں،چوہدری نثارنے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پھرتی دکھائی۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جھوٹے مقدمات کاسامناکرے گی۔ہم اسٹے نہیں لینگے،بلکہ عدالتوں کاسامناکریں گے۔

قلمدان لینے نہیں بلکہ مقدمات کاسامناکرنے کیلئے آیاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثاراسپاٹ فکسنگ کیس میں پھرتی دکھائی۔وزیرداخلہ پاناماکیس میں بھی وزیراعظم اور بچوں کانام ای سی ایل میں ڈالتے۔چوہدری نثارصرف اپوزیشن پرگرجتے ہیں۔چوہدری نثارج جس کرسی پربیٹھے ہیں ایمانداری سے کام کریں۔کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پرچوہدری نثارکواخلاقی طورپرمستعفی ہوجاناچاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں۔نوازشریف سندھ میں صرف لالی پاپ دینے آتے ہیں۔جبکہ شہید محترمہ بے نظیربھٹوپورے ملک کی زنجیرتھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں