اقلیتی برادری کیلئے قائم شکایتی مرکز میں شکایات درج کروانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، ڈاکٹر کھٹو مل جیون

اتوار 26 مارچ 2017 17:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کیلئے ڈویژن کی سطح پرقائم کردہ شکایتی مراکز کو فوری طور پر جدید آلات اور سہولیات سے مکمل طور پر لیس کیا جائے اس کے علاوہ شکایات درج کرنے کیلئے یو اے نمبر کی تنصیب اور ویب سائڈ تیار کی جائے تاکہ دور دراز کے علاقہ میں رہنے والے بھی ٹیلی فون اور انڑنیٹ کے ذریعے شکایات درج کرواسکیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سیکریڑری محکمہ اقلیتی امور کو لکھے گئے ایک خط میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انفارمیشن سائس اینڈ ٹیکنالوجی سے اس منصوبے میں معاونت حاصل کی جائے تاکہ اس منصوبے کو جلد ازجلد شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے نمبر، واٹئس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے شکایات درج کروانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ شکایات جمع کروانے والوں کو قانونی تحفظ اور معاونت کرنے کے ساتھ ان کی شکایات کے جلد ازجلد ازالے کیلئے بھی دیگر محکموں سے باہمی رابطے مزید مضبوط بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں