بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی اور کچرے و ملبے کی منتقلی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے، ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی اور کچرے و ملبے کی منتقلی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فریدنے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومروکے ہمراہ اورنگی زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرہ وملبہ کی منتقلی کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنا ئیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیںصفائی ستھرائی کے بعد چونے اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں آپ حضرات بھی صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجودتھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں