جامعہ کراچی میں ڈی این اے سیکوینسنگ ڈیٹا کے تجزیے کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ پیر سے ہوگی

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں ڈی این اے سیکوینسنگ ڈیٹا کے تجزیے کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ 27 تا29 مارچ(پیر) سے لطیف ابراھیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں شروع ہوگی۔ مذکورہ ورکشاپ کا انعقاد جمیل الرحمن سینٹر برائے جینوم ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت کیا جارہا ہے، جمیل الرحمن سینٹر کا قیام ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کے حصے کے طور پر عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد مالیکیولر میڈیسن پر تحقیقی امور کو نہ صرف مزید فروغ دینا بلکہ اس شعبے میں افرادی قوت بھی تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اس ورکشاپ کا افتتاح کریں گے جبکہ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ڈاکٹر وسیم حیدر، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے ڈاکٹر کامران عظیم اور ڈاکٹر اشتیاق احمد خان ورکشاپ کے شرکاء کو ٹریننگ دیں گے، واضح رہے کہ اس ورکشاپ کو نوآموز محقیقین، ایم فل، پی ایچ ڈی کے طالب علموں اور کارپوریٹ سیکٹر کے پیشپہ ور افراد کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں