وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ،شرجیل میمن

نوازشریف تو صرف ایک شہر کے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں اور سندھ میں صرف لولی پاپ دینے آتے ہیں، میڈیا سے بات چیت نواز شریف سمیت جن لوگوں کا بھی اصغر خان کیس میں نام آیا ، ای سی ایل میں ڈالا جائے ،ہم شریف برادران کی طرح عدالت سے اسٹے نہیں لیں گے ، سابق وزیر اطلاعات سندھ

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ،ملک میں جب بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے وزیرداخلہ رضائی اوڑھ کرسوجاتے ہیں،مقابلہ ترقی کا ہی ہونا چاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے، نوازشریف تو صرف ایک شہر کے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں اور سندھ میں صرف لولی پاپ دینے آتے ہیں، جھوٹے مقدمات بنا کر یک طرفہ احتساب کیاجارہاہے ، پاناما کیس میں وزیراعظم اور منی لانڈرنگ کیس میں اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا ، نواز شریف سمیت جن لوگوں کا بھی اصغر خان کیس میں نام آیا ، ای سی ایل میں ڈالا جائے ،ہم شریف برادران کی طرح عدالت سے اسٹے نہیں لیں گے جبکہ ہم بھی یہ حق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوحیدرآبادروانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ قلمدان سنبھالنے نہیں بلکہ خود پر لگے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے وطن واپس آیا ہوں، کوئی حکم امتناعی نہیں لیا بلکہ رضا کارانہ طو پر عدالت کے سامنے پیش ہوا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نوازشریف کی طرح عدالتوں پر حملہ نہیں کرتے بلکہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، مجھے عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔

شرجیل میمن نے کہاکہ چوہدری نثار اپنے کرنے کے کام نہیں کرتے اور غیر ضروری چیزوں پر پھرتی دکھاتے ہیں، انہیں صرف اپوزیشن پر گرجنا اور برسنا آتا ہے، جب بھی ملک میں دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہوتا ہے تو وہ رضائی اوڑھ کر ایک ہفتے کے لیے سو جاتے ہیں، کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر تو ان کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا، وہ سمجھتے ہیں کہ ملک ان کی جاگیر ہے اور جو چاہیں کر سکتے ہیں، چوہدری نثار بھڑکیں نہ ماریں کیونکہ ان کی ایما پرپاکستان نہیں چلے گا، ہم ان کی مرضی نہیں چلنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار غیر ضروری پھرتی دکھاتے ہیں ،وہ یک دم اسپاٹ فکسنگ معاملے میں بھی کود پڑے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھٹوکے دورمیں جواداروں کی حالت تھی اب وہ نہیں رہی،وزیراعلی سندھ محکمہ تعلیم،سندھ اوردیگراداروں کوبہترکررہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ چوہدری نثارصرف اپوزیشن پرگرجتے ہیں،دہشت گردی کے واقعات کے بعد وزیر داخلہ میڈیاپرنہیں آتے۔شرجیل میمن نے حیدرآباد میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی رہنما کے جلسے کا فرق صاف دیکھے گی تاہم حیدرآباد کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں