آل سندھ یوتھ کلب باکسنگ ٹورنامنٹ ٹھٹہ ڈاکٹرسید غضنفر علی شاہ اکیڈمی کراچی نے جیت لیا

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) ڈاکٹر سید غضنفر علی شاہ میموریل یوتھ باکسنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام جھمپیر ٹھٹھہ میں آل سندھ یوتھ کلب باکسنگ ٹورنامنٹ ڈاکٹر سیدغضنفر علی شاہ اکیڈمی لیاری کراچی نے جیت لیا ۔ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں نے شرکت کی ۔ٹورنامنٹ سید ذوالفقار شاہ کی زیر سرپرستی کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ میں 6سال سے لیکر 20سال تک یوتھ باکسرز نے حصہ لیا ۔

ٹورنامنٹ کے مہمانبان گرامی ٹھٹہ کی ممتاز شخصیات عبدالغنی ،ماسٹر صدیق ،عبدالقادر،سبیراحمدتھے۔ٹورنامنٹ کی جیوری انٹرنیشنل باکسر علی محمد بلوچ ،فرید بلوچ اور محمد راشد پر مشتمل تھی ۔ٹورنامنٹ میں 18کلو گرام میں محمد رقیب نے عمیر ۔22کلو گرام میں عظیم نے جنید 32کلو گرام میں فراز نے عرفان۔

(جاری ہے)

50کلو گرام میں حسیب نے عبدالوہاب ۔52کلو گرام میں جان محمد نے حفیظ 56 کلو گرام میں شاہد نے مرسلین ۔

54کلو گرام میں اویس نے فیضان 65کلو گرام میں خرم نے وقار اور 70کلو گرام کیٹگری میں عبید نے عدیل کو شکست دے دی ۔ڈاکٹر سید غضنفر علی شاہ یوتھ اکیڈمی لیاری کراچی نے مجموعی طور پر 7مقابلے جیت کر ٹرافی جیت لی ۔ٹھٹہ نے 3مقابلے جیتے ۔آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں تمغے اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ ڈاکٹر سید غضنفر علی شاہ میموریل یوتھ اکیڈمی لیاری کو ٹرافی دی گئی ۔آخر میں انٹرنیشنل باکسر علی محمد بلوچ نے مہمان ٹیموںکو جھمپیر ٹھٹھہ آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں