مچھر کالونی میں مکان میں آتشزدگی ، 6 افراد جھلس کر زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں مکان میں آتشزدگی کے باعث 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ رات گئے ماڑی پور کے علاقے مچھرکالونی میں سراج چوک کے قریب واقع ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے کے باعث مکان میں موجود 6 افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ ہر قابو پالیاگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کو علاقہ مکینوں کی مدد سے برنس وارڈ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسے 6 زخمیوں نزر جان، عمراہ خان، گل شان، حلیم اور یونس کو جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا اور ان کی جانیں بچانے کے لئے انہیں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں