پنجاب میں گیس لائن توسیع منصوبہ، وزیر اعلیٰ سندھ کا وفاق سے شکوہ، خط ارسال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 11:33

پنجاب میں گیس لائن توسیع منصوبہ، وزیر اعلیٰ سندھ کا وفاق سے شکوہ، خط ارسال
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : پنجاب می گیس لائن توسیع کے 97 منصوبے شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق کو اپنے تحفظات اور اعتراضات سے آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق سے شکوہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط لکھا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق وفاق نے 37 ارب روپے کے گیس منصوبے پنجاب میں شروع کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس قسم کے منصوبوں میں توسیع پر وفاقی حکومت نے خود پابندی عائد کر رکھی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گیس نیٹ ورک کی پنجاب میں توسیع آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب ملک کی کُل 3 فیصد گیس پیدا کرتا ہے جبکہ 42 فیصد استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایس جی سی سندھ میں دیہی اور شہری علاقوں میں گیس دینے سے انکاری ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط ارسال کر دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں