شاہ لطیف ٹائون میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک دوسرافرار

منگل 28 مارچ 2017 16:18

شاہ لطیف ٹائون میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک دوسرافرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) شاہ لطیف ٹائون میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک دوسرافرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔شاہ لطیف تھانے کی حدود سیکٹر16-Aمٹکے والی پلیاکے قریب 2موٹرسائیکل ملزمان لوٹ مارکرکے فرارہورہے تھے کہ پولیس نے ملزمان کوروکنے کی کوشش کی جس پرملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم رسول بخش ولد فقیرمحمدماراگیاجبکہ ملزم کاایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،موٹرسائیکل نمبرKJB-1971موبائل فونزاورمقدی برآمدکرنے کادعوی کیاہے ۔پولیس نے فرارہونے والے ڈاکوکی تلاش شروع کردی ہے جبکہ واقعے کامقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں