کشمیر میں 11سالہ مسلمان بچے کو انکاؤنٹر میں شہید کر دیا گیا

شہید ہونے والے بچے کا دوست شدتِ غم سے نڈھال ، قابض بھارتی فوج نے بچے کو گالی مار کر شہید کیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 23 مارچ 2019 20:29

کشمیر میں 11سالہ مسلمان بچے کو انکاؤنٹر میں شہید کر دیا گیا
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2019ء) کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 11سالہ مسلمان بچے کو انکاؤنٹر میں شہید کر دیا۔ بانڈی پورہ سیکٹر کے حاجین کے علاقے میں بھارتی فورسز نے ایک معصوم مسلمان بچے کو انکاؤنٹر کے دوران گولی مار کے شہید کر دیا۔ بچے کی شہادت پر پورا کشمیر سوگوار ہے اور اسکا دوست شدتِ غم سے نڈھال نظر آتا ہے۔ شہید کے دوست کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس کے چہرے کے تاثرات اس کے غم کے عکاس نظر آتے ہیں۔

کشمیر میں بھارت نے 1948سے قبضہ کر رکھا ہے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمیر میں رائے شماری کروانے کو تیار نہیں ہے۔ پاکستان اور بھارت اس حوالے سے 3جنگیں لڑ چکے ہیں جس کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا اور ابھی تک کشمیر میں لاکھوں مسلمان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، ہزاروں مسلمان عورتوں کی عزت تار تار کی جاچکی ہے اور کشمیریوں کی تیسری نسل بھی غلامی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بھارت کو کئی بار مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے دعوت دے چکا ہے لیکن بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرا کرتا آرہا ہے اور سات لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کی حقِ آزادی اور حقِ خودارادیت کو دبائے ہوئے ہے اور آئے روز کشمیری بے گناہ مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جارہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کئی بارا س معاملے کو حل کرنے کے لیے بھارت کو کہہ چکی ہے لیکن بھارت اپنی ضد پر ڈٹا ہوا ہے اور کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور کوئی بھی بھارتی فوجیوں کو پوچھنے والا نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں