الیکشن کمیشن ( کل)سے آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم شروع کرے گا

نئے ووٹرز کی رجسٹریشن گھر گھر تصدیقی مہم کے بعد ہوگی،ملک بھر میں 73لاکھ 60ہزار نئے ووٹرز شامل کئے جائیں گے

پیر 15 جنوری 2018 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کل (منگل )سے آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم شروع کرے گا،ملک بھر میں 73لاکھ 60ہزار نئے ووٹرز شامل کئے جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کے لئے ضلع کاکوٹہ بھی طے کرے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق نئے ووٹرز کی رجسٹریشن گھر گھر تصدیقی مہم کے بعد ہوگی، پنجاب میں 41لاکھ 13ہزار 595نئے ووٹرز رجسٹرڈ کئے جائیں گے اسی طرح سندھ میں 14لاکھ54ہزار398،خیبرپختونخوا میں 10لاکھ 15ہزار 327،بلوچستان میں 4لاکھ 52ہزار 143 ، فاٹا میں 2لاکھ 88ہزار اور اسلام آباد میں 35ہزار نئے ووٹرز رجسٹرڈ کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے 9لاکھ 23ہزار وفات پاجانے والے ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے خارج کیاجائے گا۔نئی رجسٹریشن کے بعد انتخابی فہرستوں میں درج ووٹرز کی تعداد 10کروڑ40لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کل نئی حلقہ بندیوں کے لئے ضلع کاکوٹہ طے کرے گا ضلع کوٹہ طے ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر کام کاآغاز ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں