واٹر کمیشن نے حیدرآباد کی تمام ہائوسنگ اسکیموں کی مزید منظوری سے روک دیا

کراچی میں نالوں کی صفائی نہ ہونے پر کمیشن کے سربراہ انتظامیہ پر برہم ،ٹینکوں میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کا حکم

منگل 17 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے متعلق سماعت، کمیشن کے سربراہ نے حیدرآباد کی تمام ہائوسنگ اسکیموں کی مزید منظوری سے روک دیا شہر کراچی میں نالوں کی صفائی نہ ہونے پر کمیشن کے سربراہ انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے کراچی کو عوامی ٹینکوں میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کا حکم دیا کمیشن کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ عاٹر بورڈ اگر اپنا کام درست طریقے سے کریں رو شہریوں کو پانی کی پریشانی نہ ہو انہوں نے کہا کہ لر گھر میں پانی پہنچانا حکومت کہ زمہ داری ہے جہاں لائنوں میں پانی نہیں آتا وہاں انتظامیہ سرکاری خرچہ پر ٹینکرز پہنچائے نالوں کی صفائی نہ ہونے پر جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دستاویزات میں نالے صاف بتائے جاتے ہے مگر حقیقت میں گندگی کے ڈھیر کے علاوہ کچھ نہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ لوگ مسلسل کچرا پھینک رہے ہیں جس کی وجہ سے گندگی ہے کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ اگر یہی مستقبل ہے تو شہریوں کو اسی حال میں چھوڑ دیں کمیشن کے سربراہ نے مئیر کراچی اور سیکریٹری بلدیات کو نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے کرنے کی ہدایت کردی سیکریٹری بلدیات نے لانی چوری کے حوالے سے اعتراف کیا کہ شہر میں پانی چوری ہورہا ہے زیر زمین پانی نکالنے کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے کمیشن کے سربراہ نے حیدرآباد کی تمام ہائوسنگ اسکیموں کی اجازت نامہ کو منسوخ کرتے ہوئے مد کاروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں