سابق چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت

عدالت نے آئندہ سماعت پرسابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن عبدالرسول میمن کے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی

منگل 17 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں سابق چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پرسابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن عبدالرسول میمن کے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت سے معتلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن عبدالقادر میمن، سابق چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگرپیش ہوئے ۔عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ چھ ایکڑ کی زمین جو غیر قانونی الاٹ ہوئی اس میں میرے موکل غلام عبدالقادرمیمن کا کوئی کرادر نہیں میرے موکل کا نام بے بنیاد الزامات پرریفرنس میں شامل کردیا گیا عبدالقادرمیمن نے کوئی لیٹر جاری نہیں کیا ایک تو نیب والے ملزمان کیخلاف موٹی موٹی کتابیں بنا دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرکا کہناتھا کہ ملزمان پرکورنگی کی چھ ایکڑ زمین جعلی دستاویزات پر الاٹ کرنیکا الزام ہے ۔ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔عدالت میں ملزم ایڈیشنل سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن عبدالقادر میمن کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے آئندہ سماعت پرسابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن عبدالرسول میمن کے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت26 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں