قومی احتساب بیورو کراچی ریجنل بورڈکااجلاس ، 4انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ سندھ رمضان اعوان کے خلاف انکوائری کی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو سفارشات بھیجی گئیں

جمعرات 17 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو کراچی ریجنل بورڈکااجلاس جمعرات کوڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں 4انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ سندھ رمضان اعوان کے خلاف انکوائری کی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو سفارشات بھیجی گئیں، سفارشات میں کہاگیاہے کہ رمضان اعوان پر اختیارات کے نا جائز استعمال اور بد عنوانی کے الزامات ہیں ۔

اجلاس میں کے کے بلڈرز کے مالک منیر سلطان کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ کے کے بلڈرز کے مالک نے 1998 کے دورانیہ میں سرکاری زمین پر میگا مال کے نام سے غیر قانونی بلڈنگ تعمیر کرکے کروڑون روپے بکنگ کی مد میں وصول کیئے اور تاحال فلیٹ اور دکانین مالکان کے حوالے نہیں کیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب کراچی نے مزید دو انویسٹی گیشن کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں ضلعی اکائونٹ آفس دادو اور جامشورو کے ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسرون سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف 2015-16 کے دورانیہ مین محکمہ تعلیم کے ملازمین کوغیرقانونی طور پر اضافی رقم جاری کرنے کی تحقیقات کی منظوری لی گئی۔

بورڈاجلاس میں ڈی جی نیب نے ہدایات جاری کیں کہ ٹنڈوالہ یار اور ٹھٹھہ ضلع میں چلنے والے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسز کی انکوائریز کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میںسندھ ایمپلائیز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ(سیسی)کے دوڈاکٹرز کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ، ڈاکٹرز نے بیک وقت 25 سالون سے غیر قانونی طور پر دو محکمون میں ملازمتیں کی اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔

اجلاس میں ڈی جی نیب کراچی نے محمد ظفر منیار جوکی حمیر ایسوسی ایٹ کے مالک ہیں جنہوں نے سچل سرمست ٹائوں بنایا اس پر انہوں نے پہلے سے پلے بارگین کے تحت عدالت میں پلاٹس دینے کی انڈرٹیکنگ دی،لیکن متعدد پلاٹس کے مالکان کو پلاٹس نہیں دئیے ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کا حکم دیاگیا۔اجلاس میں ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی نے انویسٹی گیشن ٹیم کو انکوائریاں اور لوکل گورنمنٹ کے معاملات وقت پر مکمل کرنے پر سراہا۔اس موقع پر ڈی جی نیب نے احکامات جاری کیئے کہ چیئرمین نیب کے احکامات کی روشنی میں تحقیقات بلاتفریق جلد از جلد میرٹ پر مکمل کی جائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں