میاں محمد نواز شریف بہت جلد عوام کے ساتھ ہونگے،علی اکبر گجر

ْ25 مئی کے انتخابات ہائی جیک کرنے والوں کو مایوسی ہوگی،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن

پیر 16 جولائی 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں ڈاکٹر مفتاح اسما عیل ، علی عاشق گجر کی انتخابی مہم کے دوران حلقے کے ووٹر ز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف بہت جلد عوام کے ساتھ ہونگی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی انتخابی مہم کی قیادت میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کریں گی․25 مئی کے انتخابات ہائی جیک کرنے والوں کو مایوسی ہوگی․ سندھ کی آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب امیدوار بنائیں گی․ کراچی سے ترقی کا سفر سندھ کے ہر گائوں قصبے اور شہر تک لے کر جائیں گی․ لسانیت کا لبادہ اوڑھ کر کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا ہر منصوبہ ناکام ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی کے ووٹر اب ماضی کی لوٹ مار کے شراکت داروں کو دوبارہ شہر پر مسلط نہیں ہونے دیں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے مسلم لیگ(ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار برائے حلقہ NA-244 کے امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسما عیل اور صوبائی حلقیPS-103 کے امیدوار علی عاشق گجر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلستان جوہر میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ کراچی کے عوام اگر قائد اعظم محمدجناح کے مزار کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں تو ماضی کے حکمران ٹولے کو ووٹ کی طاقت سے صوبے کی سیاست سے نکال باہر کریں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار علی عاشق گجر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کراچی کو تیس سالوں کی کرپشن اور نا اہل حکمرانی سے نجات کے لئے 25 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیاب کریں․ قائد نواز شریف کی رہنمائی میں کراچی کو دنیا کا جدید ترین شہر بنانے کے لئے ہمیں کراچی سے کشمور تک کے عوام کی بھرپور تائید کی ضرورت ہی․ علی عاشق گجر نے کہا کہ کراچی کے شہری ملک کے سب سے زیادہ تعلیمیافتہ اور سیاسی شعور رکھنے والے پاکستانی ہیں جن کے سیاسی فیصلے پاکستان کی معاشی، سماجی اور سیاسی سمت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں․ 25جولائی کے انتخاب کراچی کے شہریوں کے لئے تاریخ کو اپنی سوچ کی سمت موڑنے کے لئے ایک اہم موقعہ ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے کر کراچی اور اندرون سندھ کے ووٹرز سندھ کے تابناک مستقبل کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں․

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں