علی اقبال و کلیم اعوان انویٹیشن گریٹ عمران خان مشن سائیکل ریس ملیر ٹائیگر کے اشعر بلوچ نے جیت لی

اتوار 19 اگست 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) سر اقبال فاؤنڈیشن کے سربراہ علی اقبال بلوچ اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی سپرویژن میں وزیر اعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی کو خراج تحسین پیش کرنے اور منشیات و کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے آج کراچی میں انتہائی شاندار وعظیم الشان ’’ علی اقبال و کلیم اعوان انویٹیشن گریٹ عمران خان مشن سائیکل ریس‘‘ ملیر ٹائیگر کے اشعر بلوچ نی33منٹ 28سیکنڈ میں جیت لی ہے۔

سائیکل ریس کا افتتاح بیت الحمزہ چوک لانڈھی نمبر 1نزد بابر مارکیٹ سے علی اقبال بلوچ نے کلیم اعوان کی تیز وسل کے ساتھ فلیگ آف کرکے کیا۔ سائیکلسٹ یہاں سے روانہ ہوکر کورنگی نمبر 5، کورنگی نمبر ڈھائی ، بلال چورنگی، سنگر چورنگی اور مین روڈ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے گزرے اور مرتضیٰ چورنگی پہنچ کر 25کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ریس کا اختتام کیا ۔

(جاری ہے)

سینئر گروپ میں باسط نے دوسری اور ابوبکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ انڈر 12میں یحیٰ ، علی اور وسیم نے بلترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور انڈر 17میں انزلہ، احسن اور اظہر نے بلترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 120تیز رفتار سائیکلسٹوں کا جوش و جزبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا جو عمران خان زندہ باد اور کرپشن فری پاکستان کے پرشگاف نعرے لگارہے تھے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں رینجرز ، آپریشن پولیس اور ٹریفک پولیس نے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے تھے۔

آخر میں مہمان خصوصی علی اقبال بلوچ نے پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں نقد انعامات و خصوصی اسناد بھی تقسیم کیں ۔ علی اقبال بلوچ نے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان کی ون مین آرمی کی خدا داد صلاحیتوں کو بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں