آصف زرداری ملک میں ہیں، دلیری سے ہر معاملے کا سامنا کر رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

حکمرانوں کی رعونت سے لگتا ہے ملک میں مشرف کا دور واپس آگیا، عمران خان کے ہمنوا وہی زبان استعمال کر رہے ہیں ، ترجمان پیپلزپارٹی

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہاہے حکمرانوں کی رعونت سے لگتا ہے ملک میں مشرف کا دور واپس آگیا، عمران خان کے ہمنوا وہی زبان استعمال کر رہے ہین جو مشرف اور اس کے وزرا کیا کرتے تھے، آصف علی زرداری ملک میں ہیں اور لیری سے ہر معاملے کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری وہی باتیں کر رہے ہیں جو مشرف کے وزیر اطلاعات کیا کرتے تھے، آج مشرف ملک سے باہراور عبرتناک زندگی گزار رہا ہے۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کا محسن پرویز مشرف بھاگا پھر رہا ہے، خان صاحب نے ملک اور قوم کو اپنے مالدار دوستوں کے ہاتھ گروی رکھ دیا، قوم نے اب خان صاحب سے حساب لینا شروع کر دیا ہے، جلد خان صاحب کی چیخیں دنیا سنے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں