’’ 5فروری یکجہتی کشمیرکانفرنس‘‘ ، ہر سطح کے ناظمین کا اجتماع جمعہ کو ہو گا

بدھ 23 جنوری 2019 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) جماعت اسلامی کے تحت5فروری کو’’ یکجہتی کشمیرکانفرنس‘‘ اور کشمیر مہم کے سلسلے میں جمعہ 25جنوری کو بعد نماز مغرب ادارہ نور حق میں ہر سطح کے ناظمین کا اجتماع منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ۔ سیکریٹری کراچی عبد الوہاب نے جماعت اسلامی کراچی کے ہر سطح کے ناظمین کو اجتماع میں بروقت شر کت کی تا کیدکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں