یاسین ملک کو دی جانے والی سزا کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) بھارتی کٹھ پتلی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو دی جانے والی سزا کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے خوجہ اثناعشری مسجد کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے غیر منصفانہ فیصلے کو امت مسلمہ کی غیرت کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خام خیالی میں مبتلا ہے کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے لئے یہ بزدلانہ کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آئینی وقانونی جدوجہد کے علمبردار یاسین ملک کے خلاف نام نہاد کاروائی کرتے ہوئے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا اسی مقدمے میں بغیر ثبوت غیر قانونی فیصلہ دیا گیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں بھارتی جبر اور مودی سرکار کا سفاک چہرہ اب پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے مودی سرکار نے تین سال سے حریت رہنما کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کر کے ظلم کی نئی تاریخ رقم کردی ہے پاکستان اور پوری دنیا کے مسلمان کشمیریوں پر مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے سفاکانہ رویے کا فی الفور نوٹس لیں اسلامی تنظیم او آئی سی نے بھی جو بھی کردار ادا کرنا چائیے تھا اس کا پانچ فیصد کردار بھی ادا نہیں کیا اس ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کا نام لینے والی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں