کراچی میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) کراچی میں پی ٹی وی آفس کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پاکستان ٹیلی ویژن آفس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا ہے۔ایدھی ذرایع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت جمال خان کے نام سے کر لی گئی ہے۔زخمی سیکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں